دینہاہم خبریں

پٹرولنگ پولیس نے جہلم کی لاپتہ 15 سالہ یتیم لڑکی کو گاڑی سے بازیاب کروا لیا

دینہ: سب انسپکٹر چودھری ثقلین ساجد کی دبنگ کارروائی، کوسٹر کے ڈرائیور کی حاضر دماغی، دوران ڈیوٹی کئی روز سے لاپتہ یتیم لڑکی کو گاڑی سے بازیاب کرا کر والدہ کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پٹرولنگ پولیس آفیسر چودھری ثقلین ساجد اپنے عملے کے ساتھ ڈیوٹی موجود تھے کہ اس دوران ایک کوسٹر نمبری LES7211 رکی جسے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا ندیم نامی ڈرائیور چلا رہا تھا جس نے آفیسر مذکور کو بتایا کہ اس کی گاڑی میں ایک پندرہ سولہ لڑکی موجود ہے جس نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے کہاں جانا ہے۔

سب انسپکٹر کی لڑکی سے تفتیش سے حقائق کھل کر سامنے آ گئے۔ اس سے اس کی والدہ ثمینہ بی بی بیوہ حق نواز شانتی نگر جہلم کا موبائل نمبر لیا گیا۔ خاتون سے رابطہ کر کے اسے بلا لیا گیا جس نے بتایا کہ میری یہ بیٹی جویریہ حق نواز 28 دسمبر 2022 سے گھر سے غائب ہے، گھریلو ملازمہ ہے۔

حمزہ نامی نوجوان کے خلاف پولیس چوکی کینٹ جہلم میں ایف آئی آر بھی درج ہے، تمام واقعہ کی تصدیق کے بعد مذکورہ لڑکی کو اس کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس موقع پر خاتون ثمینہ بی بی نے سب انسپکٹر چودھری ثقلین ساجد اور ان کے عملے اور ڈرائیور ندیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button