جہلماہم خبریں

فیملی عدالتوں میں 2021ء کی نسبت 2022ء میں خلع کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا

جہلم: ہزاروں امیدوں خواہشوں کا نام شادی،، مگر عدم برداشت نے اس رشتے میں بھی دراڑیں ڈال دیں، 2022ء میں ضلعی عدالتوں نے صلح نہ ہونے پردرجنوں خواتین کو خلع کی ڈگریاں جاری کر دیں۔ فیملی عدالتوں میں 2021ء برس کی نسبت 2022ء میں خلع کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس فیملی عدالتوں میں خلع کیلئے سینکڑوں کیسز دائر ہوئے جبکہ درجنوں خواتین کو خلع کی ڈگریاں جاری کی گئی، فیملی عدالتوں میں تاحال سینکڑوں خلع کے کیسز زیر سماعت ہیں جس پر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کی بڑی وجہ ذہنی ہم آہنگی کا نہ ہونا اور عدم برداشت ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق گزشتہ برس ضلعی عدالتوں نے درجنوں خواتین کو خلع کی ڈگریاں جاری کیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر خواتین نے اپنے خاوند سے علیحدگی اختیار کرنے کے لئے عدالتوں سے رجوع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button