جہلماہم خبریں

جہلم میں ترقیاتی کام نامکمل، عوامی نمائندوں نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے خاموشی اختیار کر لی

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں ترقیاتی کام نامکمل ،عوامی نمائندوں نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے خاموشی اختیار کر لی، شہری سراپا احتجاج، وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہراور ملحقہ علاقے روز بروز مسائل کی آماجگاہ میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں ، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،سیوریج سسٹم فلاپ ، ترقیاتی کام نامکمل ہونے کیوجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ منتخب عوامی نمائندوں نے شہریوں کے مسائل سے مکمل لا تعلقی اختیار کرلی ہے۔

جادہ تا شاندار چوک ، منڈی موڑ تا کچہری چوک، سمیت متعدد سڑکیں جن کی تعمیر ومرمت کا کام گزشتہ برس شروع کیا گیا تھا تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ بلکہ ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو چکے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکیں گڑھوں میں تبدیل ہونے کیوجہ سے خریداری کے لئے آنے والے صارفین نے منہ موڑ لیا ہے جس کیوجہ سے اپنی جیب سے پچھلے کئی ماہ سے کرائے اور بجلی کے بل ادا کررہے ہیں ، منتخب عوامی نمائندوں نے شہریوں کے مسائل سے مکمل لا تعلقی اختیار کررکھی ہے۔

شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیاہے کہ اندرون شہر کی سڑکوں پر توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button