جہلم

جہلم پولیس کی کارروائیاں، اشتہاری مجرم اور شہری کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بوگس چیک کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکر لیا، اشتہاری مجرم کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی۔

واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ سٹی میں درج کیا گیا تھا، واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔

ادھر ایس ایچ او تھانہ للِہ فرخ صغیر اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی۔

درخواست دہندہ نے بتایا کہ ملزم نے فون پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور مجھے پریشان و گالم گلوچ کیا، للِہ پولیس نے مقدمہ درج کر ہیومین ریسورس کی مدد سے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم گرفتار کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button