جہلم
شہریوں کو ریونیو کچہری کے پلیٹ فارم سے براہ راست ریلیف دیا جارہا ہے۔ اے سی ماریہ جاوید

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرنگرانی ضلع کی تمام تحصیلوں میں دوسرے روز بھی ریونیو عوامی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید کی زیرصدرات تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری منعقد ہوئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ریونیو کچہری کے پلیٹ فارم سے براہ راست ریلیف دیا جارہا ہے، ایک چھت تلے تمام ریونیو افسران عوامی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر فوری دادرسی کر رہے ہیں جو کہ انقلابی اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو روزہ ریونیو عوامی کچہری سے شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے۔