جہلم

انجمن شہریان جہلم کے وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی سے ملاقات

جہلم: انجمن شہریان جہلم کے وفدکی صدر چوہدری کامران شہزاد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈپٹی کمشنر کی توجہ شہری مسائل کی جانب مبذول کروائی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ شہری مسائل پر بھرپور توجہ رکھے ہوئے ہیں، اسی طرح سماجی اور شہری تنظیمیں مسائل کی نشاندہی کرتی رہیں جس پر ہروقت عمل درآمد کے لئے تیار ہیں۔
انجمن شہریان جہلم کے وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی سے ملاقات
وفد میں سید مظہر عباس نقوی ، چوہدری کامران شہزاد، حافظ اخلاق احمد، شیخ ذلفی، حاجی محمد اصغر ، شیخ مظفر ، طارق محمود، امجد علی اور دیگر شامل تھے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جہلم تعیناتی پر خیر مقدم کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button