جہلم

ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ فروری کی بہترین کارکردگی، مجموعی طور پر 1938 افراد کو ریسکیو کیا

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد کی زیر صدرات ریسکیو 1122 جہلم کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1938 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد1613 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ماہ فروری میں 9456 کالز موصول ہوئیں جن میں 2023 ایمرجنسیز کالز پر بروقت رسپانس کیا گیا۔ جن 2023 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 359 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 1417 تھی، آگ لگنے کا واقعات 33 ہوئے،بلڈنگ کولیپس کے2 واقعات، کرائم 30 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 182 رہی۔

ریسکیو 1122نے ماہ فروری میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایمبولینس کا اوسط رسپانس ٹائم 6.9 منٹ رہا اور فائر ایمرجنسیز کا اوسط رسپانس ٹائم 9.2 منٹ رہا۔ علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 196 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

اس کے علاوہ کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے مختلف اداروں،سکولز، اور یونین کونسلز کی سطح پر فرسٹ ایڈ، فائر سیفٹی اور کیڈرے کی تربیت بھی دی گئی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیااور ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button