ڈومیلیسوہاوہ

موسم بہار؛ جشن بڑاگواہ کے نام سے ثقافتی کھیلوں کا آغاز 12 مارچ سے ہوگا۔ پہلوان احسان کیانی

ڈومیلی: موسم بہاراں کے سلسلہ میں جشن بڑاگواہ کے نام سے پروگرامات کا آغاز بارہ مارچ سے کرنے جارہے ہیں جو 12سے 17مارچ تک جارہے گا۔ منشیات کومٹاناہے تعلیم اور کھیلوں میں آگے جاناہے کے موضوع کو لے کریہ سلسلہ شروع کرنے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جشن بڑاگواہ پروگرام کے چیف آرگنائزر، پہلوان راجہ محمداحسان کیانی بڑاگواہ حال مقیم کالا گجراں جہلم نے محمدنبیل حسن کے سا تھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں بارہ مارچ کو اونٹوں پر وزن اٹھانے کا مقابلہ، 13 مارچ کوسائیکل ریسلنگ، 14 کو اکھاڑہ بگدڑ، سرکل کبڈی، رسہ کشی، آرم ریسلنگ اور دیگر، 15 مارچ کو ڈیرہ ہاشم علی خان ڈھوک حفیظ اللہ میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد اور 17 مارچ کو اسی مقام پر فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صحت مند زندگی کو فروغ دیناہے۔ہمارے دوستوں بھا?یوں کے تعاون اور محبت سے یہ پروگرامات منعقد کرارہے ہیں۔ ہماری علاقہ ڈومیلی بڑاگواہ کے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ ان کھیلوں میں ضرور حصہ لیں اور اپناٹیلنٹ شو کریں۔ اس پروگرام میں نقد انعامات کیساتھ ساتھ خوبصورت ٹرافیاں دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے ہرشخص کو اس جشن بڑاگواہ پروگرام میں شرکت کی دعوت ہے ضرور آئیں دیکھیں انجوائے کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button