فواد چوہدری کی قیادت میں تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی ختم کرنا ہمارا مشن ہے۔ راجہ شاہنواز

پنڈدادنخان: آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک دانیال خان PTI جنرل سیکرٹری تحصیل پنڈدادنخان کی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ستائیس کے امیدوار راجہ شاہنواز کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر ملک عبید انوار PTI سٹی صدر کھیوڑہ، PTI کے رہنما ملک باصر کھوکھر، PTI رہنما ملک کاشف علی، سابق کونسلر ملک فیصل، حافظ شاہد عمران سمیت پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ستائیس کے امیدوار راجہ شاہنواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی ستائیس کے عوام عمران خان اور فواد چوہدری سے محبت کرتے ہیں فواد چوہدری نے اپنے دورے اقتدار میں ضلع جہلم کے لیے میگا پراجیکٹس پر کام شروع کروایا، PTI ملک اور ضلع جہلم کی بڑی جماعت ہے جس نے غریب کی فلاح اور بہتری کی سیاست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی قیادت میں تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی ختم کرنا ہمارا مشن ہے، عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کی بنیاد ہے، انتقامی سیاست سے ملک اور عوام کا نقصان ہوتا ہے، حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے کیونکہ عوام اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، انشاءاللہ حلقہ پی پی ستائیس میں عمران خان کے ٹائیگر فواد چوہدری کی قیادت میں بڑے مارجن سے کامیاب ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف تحصیل پنڈدادنخان کے جنرل سیکرٹری دانیال خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے عوام میں شعور پیدا کیا اور اپنے حق کے لیے بولنا سیکھایا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی ملک کو مہنگائی کی دلدل سے نکالے گی ،تجربہ کار حکومتی ٹیم نے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ PTI کے ووٹر ز باشعور اور محب وطن ہیں عوام کی عمران خان سے محبت پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئے گی اور حقیقی تبدیلی لاکر ملکی معیشت کو بہتری کی طرف گامزن کرے گی، ضلع جہلم کے عوام فواد چوہدری پر اعتماد کرتے ہیں کیونکہ فواد چوہدری نے اپنی مصروفیات کے باوجود بھی ہمیشہ اپنے حلقہ کے عوام کے لیے جدوجہد کی ہے، آمدہ الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔