للِہ جہلم روڈ پنڈدادنخان کی معاشی شہ رگ ہے، اسکی بروقت تعمیر یقینی بنائی جائے۔ مفتی بشیر احمد کرم

پنڈدادنخان: للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے ورکنگ کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان میں منعقد ہوا، کمیٹی کنوینر مفتی بشیر احمد کرم نے کمیٹی کو تعمیراتی کام پر بریفنگ دی۔

کنوینر ورکنگ کمیٹی مفتی بشیر احمد کرم نے کہا کہ للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک پنڈدادنخان کی معاشی شہ رگ ہے، اسکی بروقت تعمیر یقینی بنائی جائے، یکم جنوری کو تحصیل بھر سے ورکنگ کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے، للِہ روڈ کی تعمیر اولین ترجیح ہے۔

یکم جنوری بروز سوموار کو تحصیل بھر سے ورکنگ کمیٹی کے اراکین کا اجلاس دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان میں ہو گا جس میں للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے کی بروقت تعمیر یقینی بنانے کیلئے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button