دینہ میں سموگ میں اضافے کا باعث بننے اور آلودگی پھیلانے پر 2 بھٹے سیل

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا ایکشن، سموگ میں اضافے کا باعث بننے اور آلودگی پھیلانے پر 2 بھٹے سیل، مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے قلعہ روہتاس روڈ پر دو بھٹہ خشت کا دورہ کیا، جہاں دوران انسپکشن معلوم ہوا کہ دونوں بھٹے حکومت پنجاب کے احکامات کے خلاف زگ زیگ ٹیکنالوجی کی بجائے عام طریقہ سے چلائے جا رہے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں بھٹوں کو موقع پر سیل کرنے اور مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے دینہ کے قریب واقع بھٹہ خشت کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ بھٹوں پر زگ زیک ٹیکنالوجی کا استعمال ناگریز ہے، حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھٹوں کو سیل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ سموگ اورماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے کالا دھواں چھوڑنے والے ہر چیز کے خلاف سخت ایکشن ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button