دینہ اور سوہاوہ میں سیاسی ہلچل، حلقہ پی پی 24 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آغاز

دینہ: حلقہ پی پی 24میں انتخابات کی آمد، 2دنوں میں 33امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے جبکہ آج سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تحصیل سوہاوہ اور تحصیل دینہ میں سیاسی ہلچل کا آغاز ہو گیا ، امیدواروں کے ڈیرے آباد ہونا شروع ہو گئے، سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے حلقہ پی پی 24کے لئے گزشتہ 2دنوں میں 33امیدواروں نے کاغذات نامزدگی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے آفس سے وصول کیے جبکہ آج سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

الیکشن کا اعلان ہوتے ہی حلقہ این اے 60اور پی پی 24میں سیاسی ہلچل کا آغاز ہو گیا ، امیدواروں نے اپنے ڈیرے آباد کر لیے اور ووٹروں کی خدمت تواضع کرنا شروع کر دی اس سلسلے میں رات گئے تک سیاسی گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ووٹر اپنے اپنے امیدوار کی جیت کو یقینی بنانے میں لگا ہوا ہے جبکہ اصل مقابلہ این اے 60اور پی پی 24میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں دیکھنے کو آ رہا ہے لیکن آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ این اے 60 اور پی پی 24میں کون معرکہ مارتا ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button