میاں عنصر گروپ دینہ میں بھر پور طریقے سے بلال اظہر کیانی کی انتخابی مہم چلائیں گے، میاں علی عنصر

دینہ: میاں علی عنصر نے کہا کہ دینہ میں میاں عنصر گروپ الیکشن میں میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیںگے، حلقہ این اے 60کے امیدوار بلال اظہر کیانی ضلع جہلم میں ایک امید بن کر آئے ہیں جو سوئی گیس ، ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ ، سیوریج سمیت دیگر مسائل بڑے احسن طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عنصر محمود (مرحوم) کے صاحبزادے میاں علی عنصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دینہ کی عوام اپنے محبوب قائد میاں نواز شریف کے امیدوار بلال اظہر کیانی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر ثابت کریں گے کہ ضلع جہلم صرف مسلم لیگ (ن ) کا ہے۔ ساڑھے تین سال تک ملک کا بیڑا غرق کرنے والا آج اپنے منفی انجام کو پہنچ گیا ہے۔

میاں علی عنصر دینہ میں سینئر صحافی رضوان سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے (تصویر بذریعہ مصنف)

انہوں نے کہا کہ میں الیکشن مہم میں بھر پور حصہ لینے کے لیے لندن سے پاکستان پہنچا ہوں اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے امیدوار حلقہ این اے 60 بلال اظہر کیانی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے اور میاں عنصر گروپ شہر میں بھر پور طریقے سے بلال اظہر کیانی کی مہم چلائیں گے۔

میاں علی عنصر نے کہا کہ بلال اظہر کیانی کے آنے سے حلقہ این اے 60کے لوگوں کی قسمت جاگ اٹھی ہے جو ایک پڑھے لکھے اور قابل شخص کی ضرورت تھی۔ بلال اظہر کیانی میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں ،انشاء اللہ ان کے منتخب ہونے کے بعد دینہ میں سوئی گیس، ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ ، سیوریج جیسے دیگر مسائل کو بڑے احسن طریقے سے حل کریںگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ8فروری کو ضلع جہلم میں مسلم لیگ (ن) کے شیر دھاڑیں گے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button