جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 3 ملزمان اسلحہ و شراب سمیت گرفتار

دینہ: جہلم پولیس کاسماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دو ناجائز اسلحہ رکھنےوالے ملزمان اور شراب سپلائر ملزم گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محسن فیاض اور عزیز علی کو گرفتار کرلیا، ملزم محسن فیاض سے پسٹل 30بور معہ روند اور عزیز علی سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

سوہاوہ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم عمیر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button