جہلم: پولیو کے خاتمے کیلئے تمام محکموں کی کارکردگی اطمینان بخش ہے، اسی طرح موذی بیماریوں کے خلاف مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک سے ایسی بیماریوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔
یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پولیو مہم کی تکمیل کے بعدکارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر ایسی موذی بیماریوں کیلئے خلاف جو مہم چلائی جاتی ہے اس میں ہر شہری اور حکومتی ادارے کا برابر حصہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی نگرانی پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے نہ صرف مسلسل کام کی ضرورت ہے بلکہ عوام کو اس حوالے سے آگاہی دینے کی بہت زیادہ ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے محکمہ صحت کی فکس اور موبائل ٹیموں کے علاوہ محکمہ پولیس، موٹر وے اور دیگر حکام کے بہترین رابطہ کار کو سراہا۔