جہلم: پنجاب پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی جانب سے ڈی پی او آفس جہلم میں پنجاب پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ نے بھی شرکت کی۔

ریٹائرڈ ہونے والےافسران میں سب انسپکٹر بلغار حسین شاہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد محمود، ہیڈ کانسٹیبل عبدالوحید، ہیڈ کانسٹیبل عبدالقیوم، کانسٹیبل ذوالفقار علی، کانسٹیبل نذر محمد، کانسٹیبل سید رسول، کانسٹیبل جاوید اختر اور کانسٹیبل محمد نذیر شامل ہیں۔

ڈی پی او جہلم نے افسران کو ان کی ریٹائرمنٹ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی سروس کے دوران محکمہ پولیس اور عوام الناس کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ جہاں بھی میری رہنمائی کی ضرورت ہوئی تو میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کو یادگاری شیلڈز پیش کیں اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button