پی ٹی آئی ناروےکی فنڈ ریزنگ، انتخابی مہم کی تقریب

اوسلو: تحریک انصاف ناروے کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ پروگرام اور الیکشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی برطانیہ کے سینئر عہدےدار اور پی ٹی آئی کے فوکل پرسن صاحبزادہ جہانگیر اور برطانیہ کے یوتھ سیکرٹری عامر خان تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے انعام الحق سیٹھی نے کیا ،نعت رسول مقبولﷺچوہری ناصر اقبال نے پیش کی ،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ناروے نعیم شیراز نےانجام دیئے۔

تقریب سے صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو بھائی، عامر خان، ناصر گوندل، حاجی افضال اور دیگر نے خطاب کیا۔ فنڈ ریزنگ کی تقریب میں صاحبزادہ جہانگیر نے حاجی افضال، ملک حمزہ، سلطان اعوان ،نعیم شیراز کے ہمراہ ہر ٹیبل پر جا کر پارٹی کیلئے فنڈز اکٹھے کئے۔

صاحبزادہ جہانگیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں جس طریقے سے بہن، بھائیوں، بچوں اور کارکنان نے فنڈز دیئے ہیں انہوں نے کمال کر دیا ہے اور ان سب کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے ۔ناروے میں پاکستانی کمیونٹی 40 ہزار کے قریب ہیں جب کہ برطانیہ میں تقریبا 15 لاکھ کے قریب ہیں اگر اس تناسب سے دیکھا جائے تو ناروے کے اوورسیز پاکستانیوں نے زبردست فنڈ دیئے ہیں اور یورپ میں سب سے بڑی اچیومنٹ ناروے کی ہے اور میں ناروے کے صدر حاجی افضال اور ان کی ٹیم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے الیکشن مہم کیلئے فنڈ ریزنگ کا آغاز ناروے سے شروع کیا ۔

حاجی افضال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سب دوستوں، بہن، بھائیوں اور ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اوسلو میں دو فوتگیوں کی وجہ سے کافی لوگ اس پروگرام میں شریک نہیں ہو سکے، اس کے باوجود ہماری ٹیم اور کارکنان کی کوششوں سے ایک اچھا پروگرام ہوا ہے، یہ ہمارے لیے بڑی فخر کی بات ہے کہ صاحبزادہ جہانگیر نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔ ہم صاحبزادہ جہانگیرمیں اپنے لیڈر عمران خان کو دیکھتے ہیں، اللہ تعالی ان کو صحت اور تندرستی عطا فرمائے اور اس کے ساتھ ہمارے قائد عمران خان کی بھی اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے اور اپنے حفظ و ایمان میں رکھے۔

تقریب میں ملک حمزہ، سلطان اعوان، عمیر حسن، راجہ عامر ،شازیہ بشیر، محمد طارق،زاہد بشیر،ناصر گوندل، چوہدری طاہر اکرم،چوہدری مدثر علی، چوہدری زاہد اکرم مہمند چک، سيدخالد شاہ، راجہ طاہر نواز، ذیشان شاہ، ایمن خان، معظم حیات، چوہدری عامر ،آفتاب درانی، عمیر ڈار، ڈاکٹر ایاز ،ناصر اقبال، محبوب الٰہی، نعیم شیراز، راجہ شاہد، چوہدری اظہر اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button