دینہ
مسلم لیگ ن یوسی مدوکالس کے صدر چوہدری ندیم اختر کے والد محترم چوہدری محمد خان انتقال کر گئے

دینہ: پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل مدوکالس تحصیل دینہ کے صدر چوہدری ندیم اختر اور چوہدری وحید اختر کے والد محترم چوہدری محمد خان علالت کے بعد گزشتہ روز گاؤں مدوکالس میں انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ مقامی جنازہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔