پنڈدادنخاناہم خبریں

میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے سینٹری ورکرز 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، کام روک دیا، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

پنڈدادنخان: اکاؤنٹس آفس جہلم بدانتظامی کا شکار، ٹیکس ریکوری میں ناکامی کے باعث میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے سینٹری ورکرز تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم، شہریوں کے عدم تعاون کے باعث ریکوری میں بھی شدید مشکلات، 29 لاکھ روپے پانی کے بقایا جات، شہریوں سے تعاون کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم درجنوں سینٹری ورکرز احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے، کام روک دیا، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔ اکاؤنٹس افس جہلم کی بدانتظامی اور میونسپل کمیٹی ریکوری میں ناکامی کے باعث پنڈدادنخان کے درجنوں ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، درجنوں سینٹری ورکرز جن کا گزارہ صرف تنخواہوں پر ہے، عدم ادائیگی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اکاونٹ افس جہلم میں بل پڑے رہتے ہیں اور پاس نہیں کے جاتے جبکہ میونسپل کمیٹی ٹیکس کی ریکوری میں بھی ناکامی کے باعث تنخواہوں سے محروم ہیں۔

سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ غریب سینٹری ورکرز کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ غریب سینٹری ورکرز اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال کر زندگی کا بسر گزر کر سکیں، سینٹری ورکرز نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا اپنے پانی کے واجبات سمیت دیگر ٹیکس بروقت جمع کرائیں تاکہ ہماری تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button