پنڈدادنخان کی پسماندگی اور حالات کی تبدیلی کیلئے متحد ہو کر قدم اٹھانا پڑے گا۔ راجہ افتخار احمد شہزاد

پنڈدادنخان: راجہ افتخار احمد شہزاد نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کا خاتمہ کا اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک کہ تحصیل کے ذرائع آمدن خود اپنے نہ ہوں۔
ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے تمام سیاسی نمائندوں کو بلا تخصیص کسی پارٹی کے یونائیٹڈ ہو کر اس مسئلے پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ تحصیل کے لئے ذرائع آمدن جرنیٹر کرنے پر تجاویز پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل کی پسماندگی کے حل کے لئے سوچنا ضروری ہے کیونکہ یہ اب ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بھی ضروری ہو گیا ہے یہاں کے رہائشی گزشتہ 70 سال سے ایک ہی جیسے مسائل کا شکار ہے جن میں وقت کے ساتھ ساتھ کمی کی بجائے اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔
راجہ افتخار احمد شہزاد نے کہا کہ تمام تحصیل پنڈدادنخان کے سیاسی نمائندے جب تک متحد ہوکر اپنی تحصیل لئے کوئی لائحہ عمل مرتب نہیں کر لیتے اس وقت تک یہی حالات رہیں گے اور آنے والی نسلیں موجودہ دور کے سیاسی اور سفید پوشوں کو اچھے لفظوں سے یاد نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی اور حالات کی تبدیلی کیلئے متحد ہو کر قدم اٹھانا پڑے گا۔