
30 سال سے زائد عمر افراد جن کا کورونا ویکسینیشن کورس مکمل ہوئے 6 ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے وہ آج ہی اپنے قریبی ویکسینیشن سنٹر یا علاقائی آؤٹ ریچ ویکسینیشن ٹیم سے کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز مفت لگوا سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کورونا ویکسینیشن کورس جلد مکمل کریں، ایسے افراد جن کی ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک لگنے والی رہتی ہے وہ جلد اپنے قریبی ویکسینیشن سنٹر جا کر کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ لگوائیں۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے کہا ہے کہ اومی کورون کے خدشے کے پیش نظر شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، ویکسین لگوائیں اور بوسٹر کے اہل افراد بوسٹر لگوائیں۔