جہلم

خشک سالی اور بارش کے نہ ہونے کے باعث باران رحمت کے لیے جہلم میں نماز استسقاء ادا کی گئی

جہلم: ملک بھر میں خشک سالی اور بارش کے نہ ہونے کے باعث باران رحمت کے لیے ضلع کچہری میں نماز استسقاء ادا کی گئی۔

نماز استسقاء ڈسٹرکٹ خطیب قاری عبدالباسط نے پڑھائی جس میں ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن شاہد بخاری، سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان، محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کے افسران و ملازمین اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر نمازیوں نے باران رحمت کے نزول کے لیے اجتماعی دعائیں مانگیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button