آئیسکو سرکل جہلم کے ذمہ داران کا شہریوں سے کھلواڑ جاری، بجلی کے بلوں پر درج فون نمبر غیرفعال

جہلم: آئیسکو سرکل جہلم کے ذمہ داران کا شہریوں سے کھلواڑ جاری، بجلی کے بلوں پر درج فون نمبر غیرفعال، شہری شکایات کے ازالے کے لئے دربدر، متعلقہ ذمہ داران کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی، صارفین کا وفاقی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق آئیسکو سرکل جہلم کی اربن سب ڈویژن کا دفتر جادہ میں موجود تھا جسے 3/4 ماہ قبل کالا گجراں منتقل کر دیا گیا، متعلقہ سب ڈویژن کے ذمہ داران نے دفتر کی تبدیلی بارے صارفین کوآگاہ کئے بغیر کالا گجراں منتقلی کر دی اور اس طرح دفتر کا ٹیلیفون نمبر 05449270281 جو کہ دفتر کی تبدیلی کے بعد فون نمبر بھی تبدیل ہو گیاتھا۔
اس بارے آج تک صارفین کو آگاہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے صارفین آج بھی سابق دفتر کے فون نمبر پر رابطہ کرتے دکھائی دیتے ہیں ، جس کی بنیادی وجہ آئیسکو سرکل جہلم کی اربن سب ڈویژن کے ذمہ داران ہیں ، رواں ماہ جاری ہونے والے بلوں پر نئے نمبر کے اندراج کی بجائے پرانا شکایت نمبر درج ہے جو کہ صارفین کے ساتھ آئیسکو سرکل جہلم کے افسران اپنے صارفین کے ساتھ دھوکہ کر رہے ہیں۔
صارفین نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیاہے کہ سب ڈویژن کے دفاتر کی تبدیلی اور ٹیلیفون نمبرز کی تبدیلی بارے صارفین کو بروقت آگاہ کرنا متعلقہ سب ڈویژن اور سرکل کے افسران کی ذمہ داری ہونی چاہیے تاکہ شہری بروقت شکایات کے اندراج کے لئے رابطہ قائم کر سکیں۔