لدھڑ خاندان بلا تفریق ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔ ڈاکٹر فضل الحق

جہلم: عوامی خدمت اور علاقائی تعمیر و ترقی کے لئے جو شاندار ایجنڈہ ہمارے پاس ہے وہ ضلع بھر کے کسی اور سیاسی جماعت یا شخصیت کے پاس نہیں ، ہم ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز میں بلا تفریق ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر یقین رکھتے ہیں، اس پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی عوام کے لئے بلا تفریق روشن خدمات کو کسی طرح بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ لدھڑ خاندان بلا تفریق ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز میں ترقیاتی کام کروارہے ہیں ، سابق ادوار میں بھی ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے گئے جو عوامی خدمات لدھڑ خاندان سرانجام دے سکتا ہے کسی اور سیاسی جماعت یا شخصیت سرانجام نہیں دے سکتے۔
ڈاکٹر فضل الحق نے کہا کہ ضلع بھر میں اربوں روپوں کے ترقیاتی کام جاری ہیں، 2023ء کے انتخابات سے قبل ضلع جہلم پنجاب کے مثالی اضلاع میں شامل ہوگا۔
اس موقع پر تحصیل سوہاوہ ، تحصیل دینہ سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔