کھیوڑہپنڈدادنخان

ہمارے معذور بچے مکمل توجہ اور علاج کے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر ظہیر عباس قادری

پنڈدادنخان: اس دقیہ نوسی سوچ کو خیر آباد کہیں کہ معذور بچوں کا علاج ممکن نہیں، یاد رکھیں معذور بچے لاعلاج نہیں ہیں۔ ہومیو پیتھک بانجھ نہیں ہے، ہمارے معذور بچے مکمل توجہ اور علاج کے مستحق ہیں، انہیں معاشرے کارآمد فرد بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار تحصیل پنڈدادنخان کے معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر ظہیر عباس قادری نے اپنے کلینک میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ برائے معذور بچے شروع کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں ہومیو پیتھک طریقہ علاج کو جو عروج ملا وہ اس سے پہلے ممکن نہیں ہوا عام سنی سنائی باتیں کہ ہومیوطریقہ علاج سلو ہے اور اس میں پیچیدہ امراض کا علاض ممکن نہیں سراسر غلط ثابت ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس طریقہ علاج کو سمجھنے کی ضرورت ہے، اسی ضمن میں علی ہومیو پیتھک کلینک پنڈدادنخان میں ہر ماہ کی 7تاریخ کو ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ شروع کیا جا رہاہے جس میں بالخصوص معذور بچوں کا فری معا ئنہ کیاجائے گا۔ بچوں کے ایسے امراض جن میں تھلیسیمیا، بہرہ پن، سی پی چائلڈ، کمزور گردن،حرام مغز کے مسائل، سوکھا پن، سر کا بڑھنا، ٹیڑی ہڈی، بچوں کا فالج، او سی ڈی، دل کا سوراخ، ان سب بیماریوں کا علاج ہومیو طریقہ علاج میں علامات کو دیکھتے ہوئے کیا جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک متعدد کامیاب کیس ریکارڈ پر ہیں ضرورت اس امر کی ہے مریض کو مکمل توجہ اور اس کا باقائدہ علاج کرایا جائے۔ کیمپ کی رجسٹریشن فیس 150روپے رکھی گئی ہے جس میں ایک ماہ کی دوائی بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button