پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں ڈکیتی کرنے والے ڈکیت گینگ نے اپنے ہی ساتھی کو گولی مار کر قتل کر دیا

پنڈدادنخان:  مسلح ڈکیتی میں ڈرامائی موڑ ، پنڈدادنخان میں ڈکیتی کرنے والے ڈکیت گینگ نے اپنے ہی ساتھی کو گولی مار کر قتل کر دیا، لاش برآمد، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں ڈکیتی کرنے والے مسلح ڈکیت گینگ اندرونی چپقلش کا شکار ہو گیا، ڈاکوؤں نے واردات کے بعد اپنے ہی ساتھی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور لاش کو سہوترہ گاؤں کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔

لاش کے قریب سے پستول، دستانے، ماسک، ہیلمٹ، پانی کی بوتلیں اور گولی کا خول برآمد ہوا، ڈاکو کو چھاتی پر فائر مار کر ہلاک کیا گیا ہے جبکہ قتل ہونے والے ڈاکو کے بازو پر زاہد راحیلہ جان لکھا ہوا ہے۔ قتل ہونے والا شخص زاہد ولد انار عثمان ہرن پور کا رہائشی تھا اور آج کل ڈلوال چوآسیدن شاہ میں مقیم تھا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور فرانزک ٹیم بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے جبکہ مبینہ طور پر قتل ہونے والے ڈاکو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے سول ہسپتال منتقل کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ڈکیتی میں چار مسلح افراد نے مین بازار سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے تھے، انجمن تاجران آج مقامی پولیس کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ سٹی چوکی پنڈدادنخان سمیت تھانہ پنڈدادنخان میں تجربہ کار اور فرض شناس آفس تعینات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button