دینہاہم خبریں

دینہ میں دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد، فواد چوہدری نے 3 چھکے اور 1 چوکا لگا کر شائقین کو حیران کر دیا

دینہ: چک اکا کرکٹ سٹیڈیم میں دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کے درمیان کھیلا گیا، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے 3چھکے اور 1چوکا لگا کر شائقین کو حیران کر دیا ، کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بہت بڑی تعداد کرکٹ سٹیڈیم میں موجود تھی ،سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات ایم ایس شعیب کیانی ایے ڈی سی جی جہلم اور دیگر ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔


تفصیلات کے مطابق گزشہ رات تحصیل دینہ چک اکا کرکٹ سٹیڈیم میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا ، کرکٹ میچ رات 8 بجے شروع ہوا جس پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔

فواد چوہدری نے بیٹنگ کے دوران 3 چھکے اور 1چوکا لگا کر کرکٹ سٹیڈیم میں موجود تمام شائقین کو حیران کر دیا، فواد چوہدری کی ٹیم نے 93رنز کا ٹارگٹ دیا جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی ٹیم نے باآسانی کے ساتھ یہ ٹارگٹ پورا کر لیا ، میچ کے اختتام پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل اور فواد چوہدری کے بھائی فیصل فرید ایڈووکیٹ نے ونر ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔
دینہ میں دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد، فواد چوہدری نے 3 چھکے اور 1 چوکا لگا کر شائقین کو حیران کر دیا
ٹورنامنٹ کے منتظمین میں سے مسعود بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوستانہ میچ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کر کے میدانوں کو آباد کرنا ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل صحت مندانہ معاشرہ قائم کر نے میں معاون و مدد گار ثابت ہو سکے۔ دوستانہ میچ کو دیکھنے کیلئے دینہ جہلم اور گردو نواح سے بھاری تعداد میں عوام نے شرکت کی اور خوب سماں باندھا گیا اور حاضرین خوب خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button