
سوہاوہ: سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد نے عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں سیاست ہوتی رہتی ہے ہم جو کچھ بھی ہیں اس ملک کی وجہ سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری جماعت بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے، میری گزارش ہے کہ کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں نہ لے اللہ پاک عمران خان کو صحت دے۔
سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد نے کہا کہ سیاست میں رواداری اور برداشت کو فروغ دینا چاہے۔