پڑی درویزہسوہاوہ

سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ پروفیسر اسرار احمد بھٹی

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ ٹھاکرہ موہڑہ تحصیل گوجرخان سے سماجی شخصیت کیپٹن (ر)، پروفیسر اسرار احمد بھٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کی انتظامیہ نے عید الفطر کے بعد سے گیس بندش کا غیر اعلانیہ سلسلہ شروع کیا ہے ۔

اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ مورخہ 26 اپریل کو صبح کا ناشتہ کیے بغیرطلباء و طالبات اور دیگر ملازمین اپنے اداروں میں جانے پر مجبور تھے کیونکہ گیس نہ تھی اور چولہے اچانک بند تھے ۔ اسی طرح کل یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر اور آج 2 مئی کو بھی صبح کے وقت سے ٹھاکرہ موہڑہ گرد و نواح کے علاقوں میں گیس بند تھی آج بھی طلبا ء و طالبات کے ساتھ ساتھ تعلیمی اور دیگر سرکاری اداروں میں جانے والے ملازمین بغیر ناشتہ کیے ڈیوٹی پر جانے کے لئے مجبور تھے ۔

پروفیسر اسرار احمد بھٹی نے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ آہدی آئل فیلڈ کے زیر نگرانی علاقہ دولتالہ گیس انتظامیہ اور سوئی نادرن گیس اسلام آباد کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورت حال کا نوٹس لیں نیز ہدایات جاری کی جائیں کہ گھریلو بنیادی ضروریات کے وقت سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے تا کہ گھریلو صارفین خصوصاً طلباء و طالبات ، ملازمین معمول کے مطابق ناشتہ سے مستفید ہو کراپنے حصول علم اورفرائض کی ادائیگی کے لئے روانہ ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button