پی ٹی سی ایل کی نااہلی، جہلم کے پوش علاقوں میں لگے پی ٹی سی ایل کے کنکشن خراب رہنے لگے

جہلم: پی ٹی سی ایل کے افسران و اہلکاروں کی نااہلی، پوش علاقوں میں لگے پی ٹی سی ایل کے کنکشن خراب رہنے لگے، متعدد بار شکایات درج کروانے کے باوجود خرابیاں دور نہ کی جا سکیں، صارفین پی ٹی سی ایل کے کنکشن منقطع کروانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں پی ٹی سی ایل کی تاریں تبدیل نہ ہونے کے باعث متعدد صارفین کے انٹر نیٹ روزانہ کی بنیاد پر خراب رہنے لگے۔
صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی مقامی انتظامیہ صارفین کو پی ٹی سی ایل کی طرف سے تیز ترین انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے کا راگ آلاپ رہی ہے اور پی ٹی سی ایل نے فائبر آپٹک لائنیں بھی بچھا رکھی ہیں نامعلوم وجوہات کی بناء پر تاحال صارفین کو سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
بوسیدہ کنکشن میں انٹر نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے، جس سے دل برداشتہ ہوکر صارفین نے پی ٹی سی ایل کے کنکشن منقطع کروانے اور پرائیویٹ کمپنیوں سے انٹر کنکشن لینے شروع کر دیئے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے صارفین کے سہولیات مہیا نہ کیں تو صارفین پی ٹی سی ایل کومکمل طور پر خیر باد کہہ دیں گے اور پرائیویٹ کمپنیوں سے کنکشن حاصل کر لیں گے۔