جہلم

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا آغاز، بازاروں میں بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ

جہلم: رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی بازاروں میں بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ‘ صارفین کو خریداری میں مشکلات‘ مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی شہر کے بازاروں میں بھکاریوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے بھیک مانگنے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جو خریداری کرنے کے لئے آنے والوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو خرید و فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے اس جانب سے مکمل آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور مختلف اضلاع سے آئے سینکڑوں بھکاریوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ وہ شہر کے تمام بازاروں بس اڈوں، عوامی مقامات اور گلی محلوں میں بھیک مانگتے پھریں۔

عوامی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں تاکہ شہری معاملاتِ زندگی جاری رکھ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button