
جہلم شہر میں ریلوے روڈ، شاندار چوک، تحصیل روڈ پر بھکاریوں کے روپ میں منشیات فروشی، متعدد پولیس اہلکار سرپرستی میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کے مذکورہ ایریا میں بھکاریوں کا راج ہے جو گداگروں کا روپ دھار کر منشیات فروشی کا دھندہ کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں خوبرو بھکاری خواتین بھی شامل ہیں جو بظاہر خانہ بدوشوں اور بھکاریوں کا روپ دھارے ہوتی ہیں، ہاتھ میں ان کے بیگ ہوتا ہے اور بڑے منشیات فروش اور کچھ پولیس اہلکار ان کے ذریعے شہر میں آئس، ہیروئن اور گردا چرس کا دھندا کروانے میں مصروف عمل ہیں، گدا گری کے نام پر حقیقت میں منشیات فروشی ہو رہی ہے۔
شہریوں نے ڈی پی او جہلم اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔