پنڈدادنخان

اپنی ثقافت اور روایات سے واقف قومیں ہی کامیاب ہوتی ہیں۔ اقدس ہاشمی

پنڈدادنخان: اقدس ہاشمی نے کہا کہ لوک ورثہ ہمیشہ کی طرح اپنی مثال آپ ہے، اپنی ثقافت کو اُجاگر کرنے کی روایت ہمیشہ جاری رہنی چا ہیے اسی سے ہم اپنے رنگا رنگ اور متنوع ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، اپنی ثقافت اور روایات سے واقف قومیں ہی کامیاب ہوتی ہیں۔

ادبستان کے بانی اور معروف ادیب غزل و صوفی گائیک اقدس ہاشمی نے لوک ورثہ میں جاری سالانہ لوک میلے میں خصوصی طور پر شرکت کی اور پنجاب پویلین میں نامور شعرا کے پنجابی کلام پیش کیے میلے کے شرکاء نے بلھے شاہ کے کلام پر خوب دھمال ڈالتے اقدس ہاشمی کو خوب داد دی اور اور لوک ورثہ میلے سے خوب محظوظ ہوئے۔

ادبستان کے بانی اقدس ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوک ورثہ انتظامیہ کا یہ اقدام ہمیشہ کی طرح اپنی مثال آپ ہے اور یہ روایت ہمیشہ جاری رہنی چا ہیے اسی سے ہم اپنے رنگا رنگ اور متنوع ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور اپنی ثقافت سے باخوبی واقف ہوسکتے ہیں کیونکہ کامیاب قومیں اپنی ثقافت اور روایات کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button