جہلم

جہلم میں بااثر افراد نے شہری کے گھر داخل ہو کر خواتین کو یرغمال بنا کر گھر میں موجود قیمتی اشیاء توڑ ڈالیں

جہلم: تھانہ صدر کے علاقہ کنتریلی میں بااثر افراد نے چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے مرزا انور کے گھر داخل ہوکر دروازوں کے لاک توڑ ڈالے، سی سی ٹی وی کیمرے توڑدیئے ، ڈی وی آر اور دیگر گھریلو سامان اٹھا کرساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کنتریلی کے رہائشی مرزا انور کے گھر بااثر افراد نے قانون کو پاؤں تلے روندتے ہوئے داخل ہوئے اور خواتین کو ایک کمرے میں یرغمال بنا کر گھر میں موجود قیمتی اشیاء توڑ ڈالیں ، اس طرح واردات کے نشانات کو ختم کرنے کی غرض سے گھر اور گلی میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیئے اور ڈی وی آر بھی توڑ ڈالا۔

اس دوران بااثر افراد خواتین کو حراساں کرتے رہے جبکہ ملزمان نے ساتھیوں سے ملکر فائرنگ کی کنتریلہ کے رہائشی مرزا انور نے 15 پر کال کی جس پر پولیس چوکی کالا گجراں کے عملے نے موقعے پر پہنچ کر 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا، تھانے پہنچے پر 1 ملزم تھانے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ پولیس نے 1 ملزم کو بروقت گرفتار کر لیا۔

متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ پولیس کو جو درخواست ہم نے دی اس کے مطابق مقدمہ درج نہیں کیا گیا بلکہ پولیس نے اپنی مرضی کی درخواست تحریرکروا کے مقدمے کا اندراج کیاہے ، ملزمان چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے پولیس نے گھر میں داخل ہونے کی دفعات تک درج نہیں کی۔

متاثرہ فیملی نے آئی جی پنجاب ، آر پی او راولپنڈی ، ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق دفعات درج کرکے سزادلوائی جائے، تاکہ قانون کی حکمرانی قائم رہ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button