
دینہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے خلاف ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
لانگ مارچ پر ہونے والے حملے کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
جہلم، دینہ اور سوہاوہ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ پر حملے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ عمران خان کو گولی لگنے کے بعد پی ٹی آئی خواتین ورکرز بھی احتجاج کے لئے پہنچ گئیں۔
مظاہرین کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت پرامن لانگ مارچ پر فائرنگ کروائی گئی۔
احتجاج کے باعث ضلع جہلم کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام رہا۔