جہلم
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم میں 800 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شہریوں کو معیاری دودھ کی فراہمی کیلئے علی الصبح چیکنگ، جہلم میں چیکنگ کے دوران 800 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔
شہر کے داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، دودھ کے نمونوں کا جدید لیکٹو مشین کے ذریعے موقع پر تجزیہ کیا گیا، دودھ میں پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر سپلائر کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ خوراک میں ملاوٹ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں جعل ساز مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔