جہلم

حقیقی آزادی مارچ؛ امپورٹڈ حکومت خوف کا شکار ہو چکی ہے۔ چوہدری غلام احمد زمرد

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد نے لانگ مارچ کی کامیابی کے لئے متحرک، ضلع بھر میں پارٹی تنظیموں اور کارکنوں کے ساتھ میٹنگز ، شہر و گردونواح سے ہزاروں کی تعداد میں شہری و کارکنان اسلام آباد جانے کے لئے پرعزم ہیں۔

ضلعی صدرپاکستان تحریک انصاف چوہدری غلام احمد زمرد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح لاہور سے عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ شروع ہوا، اس سے امپورٹڈ حکومت خوف کا شکار ہو چکی ہے، ہزاروں افراد کی لانگ مارچ میں شرکت سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام تبدیلی کے خواہشمند ہیں، شہر میں بھی اس حوالے سے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں، ضلع بھر سے ہزاروں کارکن اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرنے کے لئے اسلام آباد جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح میٹنگز میں کارکنوں کے حوصلے دیکھے ہیں اس سے پی ٹی آئی کی قیادت کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، اسلام آباد جانے پر لانگ مارچ کے شرکاء کا جہلم کے عوام بھرپور استقبال کریں گے۔ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے آزادی مارچ میں زیادہ سے زیادہ پارٹی کارکنوں کو لانے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button