جہلم
جہلم میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، درگت کے بعد پولیس کے حوالے

جہلم میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، شہریوں نے خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق تین مسلح ملزمان ڈکیتی کی نیت سے تھانہ صدر کے علاقہ رائیہ جہلم میں شہری کے گھر میں داخل ہوئے تو اہلخانہ نے شور مچا دیا، دو ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ملزم کو محلے داروں نے پکڑ لیا۔
تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔