دینہاہم خبریں

دینہ میں نوجوان کی 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، نوجوان گرفتار

دینہ میں نوجوان نے 14 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، میڈیکل میں زیادتی کی تصدیق، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے محلہ رحمان آباد میں علی حسن ولد ارشد محمود سکنہ رحمان آباد نے 14 سالہ لڑکی (ع) کو اس کے گھر میں داخل ہو کر مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم نے لڑکی کو دوستی نہ کرنے پر تیزاب ڈالنے کی دھمکی دے رکھی تھی، لڑکی کے میڈیکل میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

دینہ پولیس نے ملزم علی حسن پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button