دینہاہم خبریں

سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ثقلین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت احتیار کر لی

دینہ: سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن ) میںشمولیت اختیار کر لی ، مسلم لیگ (ن )کے پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ سے ملاقات کی اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے ڈویژن کے صدر ملک ابرار، مسلم لیگ ن کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بلال اظہر کیانی ، سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی ، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ، سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال سمیت دیگر موقع پر موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کر لی۔ سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ سے ملاقات کے دوران شمولیت کی۔
سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ثقلین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت احتیار کر لی
اس موقع پر سابق ایم این اے و ڈویژن صدر ملک ابرار ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بلال اظہر کیانی ، سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی ، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ، سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال ، سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین ، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)چوہدری جاوید بوٹا بھی موقع پر موجود تھے۔

بعد ازاں سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں باضابطہ طور پر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو چکا ہوں، وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز میرے علاقہ پدھری میں شکار کھیلنے آئے تھے اب بس شکار ہی کھیلیں بن گیا ہے، نیا پاکستان عوام پر رحم کریں اور ملک کی جان چھوڑیں عوام ان سے تنگ آچکی ہے ملک کو ڈبو کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے انشاء اللہ ضلع جہلم میں مسلم لیگ (ن)کو مزید فعال کریں گے اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر فیصلے کریں گے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما سابق صوبائی رکن اسمبلی چوہدری ندیم خادم نے چوہدری محمد ثقلین کی ن لیگ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آمدہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم سے کلین سویپ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button