دینہاہم خبریں

دینہ میں نامعلوم چور 2 دوکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار

دینہ: جی ٹی روڈ پر نامعلوم چور رات کی تاریکی میں 2 دوکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپو رٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ جی ٹی روڈ سبز منڈی کے باہر واقع راجہ ناصر ٹریڈرز کے مالک راجہ آصف کی دوکان کاشٹر توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور دوکان میں پڑی 14 ہزار نقدی ہزاروں روپے مالیت کے کارڈ اور ہزاروں روپے مالیت کے سگریٹ چوری کر کے لے گئے۔
دینہ میں نامعلوم چور 2 دوکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار
اسی کے ساتھ واقع عامر جنرل اسٹور کے مالک محمد ادریس کی دوکان کے تالے توڑ کر ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، دوکان مالک جب صبح حسب معمول اپنی اپنی دوکانوں پر پہنچے تو دیکھا کہ شٹر اور تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور چور اپنی واردات کر کے فرار ہو چکے تھے۔

اطلاع پر پولیس سٹی چو کی دینہ بھی پہنچ گئی اور چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button