پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان پولیس نے کم عمر لڑکے کو کچلنے والے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

پنڈدادنخان پولیس نے کم عمر لڑکے کو کچلنے والے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ٹرک اور ملزم کو تھانے منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 25 اگست کوکھیوڑہ روڈ پر بھلوال کے رہائشی13 سالہ غفار ولد افتخار جو کہ ریلوے پھاٹک پنڈدادنخان کے قریب عارضی جھگیوں میں رہائش پذیر تھے کو مبینہ طور نامعلوم ٹرک ڈرائیور نے کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم ڈاکٹر فہد سے ہمدردانہ اپیل کی جن کی خصوصی ہدایت پر سٹی چوکی پنڈدادنخان انچارج مسعود بٹ محرر سٹی چوکی راجہ نیئر عباس نے اپنی ٹیم کے ساتھ جہلم روڈ کھیوڑہ روڈ کشمیر چوک سمیت تمام روٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹرک کو ٹریس کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ٹرک ڈرائیور کا تعلق نواحی گاؤں پینوال سے ہے۔

سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم ڈاکٹر فہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سٹی چوکی پولیس پنڈدادنخان کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button