جہلماہم خبریں

پی ٹی آئی جہلم کے سابق فنانس سیکرٹری اشتعال انگیز پمفلٹ تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار

جہلم: پی ٹی آئی جہلم کے سابق فنانس سیکرٹری کو نفرت اور اشتعال انگیز پمفلٹ تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں پاک فوج اور حکومت کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیز پمفلٹ تقسیم کرنے کے الزام میں تحریک انصاف جہلم کے سابق فنانس سیکرٹری سلیم بھٹی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بازار میں حکومتی اداروں کے خلاف نفرت انگیز پمفلٹ تقسیم کر رہا تھا، ملزم نے سوشل میڈیا پر بھی توہین آمیز پوسٹ شیئر کی ہیں، نفرت انگیز مواد کی وجہ سے لوگوں میں سخت اشتعال پایا جارہا ہے۔

اے ایس آئی ریاض کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
پی ٹی آئی جہلم کے سابق فنانس سیکرٹری اشتعال انگیز پمفلٹ تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button