جہلم

جہلم میں انڈر 13 کے حوالے سے کراٹے، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز کا انعقاد

جہلم: محکمہ سپورٹس پنجاب کا کھیلوں کے شوقین نوجوانوں میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیرِ اہتمام انڈر 13 کے حوالے سے سپورٹس کمپلیکس جہلم میں کراٹے، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، چودھری وحید احمد کی زیر نگرانی مورخہ یکم دسمبر 2022ء کو منعقد ہوئے جس میں خصوصی شرکت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم میں ہونے والے انڈر 13 ٹرائلز کا خیر مقدم کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button