سوہاوہاہم خبریں

عمران خان کو نیب نے طلب کیا ہے کہ سوہاوہ جیسی پسماندہ تحصیل میں یونیورسٹی کیوں بنائی؟، فواد چوہدری

سوہاوہ: فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کا وزارت عظمیٰ کے دوران القادر یونیورسٹی بنانے کا الزام عمران خان کے صادق اور امین ہونے کا ثبوت ہے۔ یونیورسٹی میں 90فیصد نوجوانوں کو دین اور دنیا کی مفت تعلیم ملتی ہے۔ ناکام نظامِ انصاف روزانہ ہمارا منہ چڑاتا ہے اور اب ہم چڑ رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو نیب نے طلب کیا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیوں بنائی؟ جبکہ نیب کو ایون فیلڈ کی اربوں کی جائیداد سے کوئی دلچسپی نہیں۔ یہ بہت بڑا جرم ہے کہ سوہاوہ جیسی پسماندہ تحصیل میں یونیورسٹی کیوں بنائی؟۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ناکام نظامِ انصاف روزانہ ہمارا منہ چڑاتا ہے اور اب ہم چڑ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button