جہلم

ضلع جہلم میں اراضی کی منتقلی پر ٹیکسوں میں کئی گنا اضافہ، شیڈول نرخ میں بھی اضافہ

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں اراضی کی منتقلی پر ٹیکسوں میں کئی گنا اضافہ کرتے ہوئے محکمہ مال نے شیڈول نرخ بھی بڑھا کر اراضی کی خریدو فروخت میں رکاوٹ پیدا کر دی۔

شہر سمیت ضلع بھر میں پراپرٹی کاکام عروج پر تھا اور حکومت پنجاب کو کروڑوں روپے ماہانہ کی آمدن ہورہی تھی ، گورنمنٹ کیلئے ریونیو بڑھانے کا سب سے بڑا ذریعہ اراضی کی خرید وفروخت ہے۔

محکمہ مال پنجاب نے پراپرٹی کے انتقالات اور ٹیکس اتنے زیادہ بڑھا دیئے ہیں کہ پراپرٹی کی خریدو فروخت کا کارروبار تقریباً ختم ہو کر رہ گیاہے ، شیڈول نرخ میں سوچے سمجھے بغیر بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا ہے ، عام آدمی کے لئے رہائشی پلاٹ خریدنا بھی مشکل ہو چکا ہے ، دوسری جانب حکومت کو کروڑوں روپے کا ماہانہ نقصان برداشت کرنا پڑرہاہے۔

عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر مال، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری مال سے مطالبہ کیا ہے کہ شیڈول نرخ اور انتقال اراضی پر عائد ٹیکسوں میں نظر ثانی کی جائے تاکہ پراپرٹی کا کارروبار جاری رہ سکے اور حکومت پنجاب کو ریونیو کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے حاصل ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button