جہلم

جہلم کی مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر پابندی، چوک چوراہوں میں لاؤڈ اسپیکر کا آزادانہ استعمال عام ہو گیا

جہلم: اندرون شہر اور ملحقہ علاقوں کے گلی محلوں، چوک چوراہوں میں لاؤڈ اسپیکر کا آزادانہ استعمال عام ہو گیا، لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر دینی حلقوں کے خلاف فوری کارروائی ہو سکتی ہے تو دنیاوی لوگوں کے خلاف کیوں نہیں۔ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کو سب کے لئے لاگو کروایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مساجد کے خطیبوں اور اماموں کے خلاف مقدمات درج کیے جانے پر دینی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کو علماء کے خلاف استعمال کیا جاتاہے جبکہ شادی بیاہ کے پروگراموں میں واحیات گانوں گلی محلوں، ٹرانسپورٹ اڈوں، بازاروں میں بھیک مانگنے والے سبزی فروٹ و دیگر اشیاء فروخت کرنے والے دھڑلے سے لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرکے نہ صرف اس ساؤنڈ ایکٹ کی دھجیاں اڑا رہے ہیں بلکہ شہریوں کا سکون بھی غارت کئے ہوئے ہیں۔

تنظیموں کے عمائدین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر مساجد کے علماء کرام پر لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے تو یہ پابندی سب پر عائد ہونی چاہیے تا کہ شہری سکون کی زندگیاں گزار سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button