ڈومیلیاہم خبریں

عمران خان کا نعرہ نیا پاکستان مکمل فیل ہوگیا، عام انتخابات میں پارٹی فیصلہ قبول ہو گا۔ ندیم خادم، چوہدری ثقلین

ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کی ڈھوک اخلاص خان میں راجہ صفدر کیانی،راجہ قیصرکیانی،راجہ محسن کیانی،راجہ واجدکیانی اور راجہ یاسرکیانی کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیاگیا۔ عشائیہ میں سابق لیگی ایم پی اے چوہدری ندیم خادم اور سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

عشائیہ میں سابق چیئرمین یونین کونسل کوہالی چوہدری عاشق حسین، سابق کسان کونسلر چوہدری تصدق، سابق جنرل کونسلر نثاربٹ، سابق یوتھ کونسلر پہلوان عدیل کیانی، راجہ احسان کیانی گتر، ملک اظہر ڈھانگری، چوہدری رزاق تتروٹ، چوہدری مسعود احمد تھلہ چوہدریاں، سابق ناظم چوہدری فدا الحق، راجہ فیصل پمڑالہ، راجہ مطلوب، چوہدری بابر جٹ سیری گھنیال، سہیل ناز، ڈاکٹر عظیم سمیت اہلیان علاقہ سے مسلم لیگ ن کے ارکان و کارکنان اور میڈیانمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر سابق ایم پی ایز چوہدری ندیم خادم اور چوہدری محمدثقلین نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو الیکشن سے پہلے نعرے نئے پاکستان اور اسلامی ریاست بنانے کے لگائے تھے وہ مکمل فیل ہوگئے، عوام ان سے جان چھڑانا چاہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران حکومت نے مہنگائی کو آسمانوں پر پہنچا دیا، دس روپے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم کرکے مہنگائی پر کنٹرول نہیں ہوسکتا۔ عمران خان نے کہامیں کپتان ہوں میرے ساتھ تجربہ کار ٹیم موجود ہے، آپ کپتان کرکٹ کے ہوں گے وہاں گیارہ کھلاڑی چاہیے ہوتے ہیں لیکن حکومت کیلئے گیارہ کھلاڑی درکارنہیں ہوتے، معیشت کا بیڑاغرق کرکے رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگربلدیاتی الیکشن ہوتے ہیں تو ہماری تیاریاں مکمل ہیں، بھرپور شرکت کریں گے۔ عام انتخابات میں جو پارٹی کا فیصلہ ہوگاہم سب قبول کریں گے، پارٹی کے فیصلے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ میاں نواز شریف نے ملک و قوم کی خدمت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button