جہلم

جہلم میں کیمیکل سے تیار کردہ ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ سرعام فروخت ہونے لگا

جہلم: شہر اور گردو نواح میں کیمیکل سے تیار کردہ ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ سرعام فروخت ہونے لگا، جان لیوا کیمیکل سمیت دیگر مضر صحت اشیاء سے تیار کردہ مصنوعی دودھ کے استعمال سے شہری بالخصوص معصوم بچے موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں ملاوٹ مافیا نے مبینہ طور پر جان لیوا کیمیکل جن میں بال صفا پاؤڈر، یوریا کھاد وغیرہ زہریلے کیمیکل سے تیار کردہ مصنوعی دودھ کی سرعام فروخت شروع کر رکھی ہے جبکہ مصنوعی دودھ بنانے کے لیے خشک دودھ، سنگھاڑے کا پاؤڈر اور دیگر مضر صحت کیمیکل بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔

تھوڑی سی مقدار میں خالص دودھ ڈال کر زیادہ مقدار میں دودھ تیار کر کے شہریوں میں فروخت کر کے سرعام انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے اور دودھ استعمال کرنے والے معصوم کم سن بچوں کی صحت پر بھی مضر صحت دودھ کے استعمال سے تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے سنگین صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button