جہلم

ضلع جہلم کے گورنمنٹ ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں کے سالانہ سپورٹس پروگرام کا آغاز

جہلم: ضلع بھر کے گورنمنٹ ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولو ں کے سالانہ سپورٹس پروگرام کا آغاز، سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع جہلم ڈاکٹر اسد نعیم منوچہر اور راجہ مختار احمد صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع جہلم نے باضابطہ فیتہ کاٹ کر کھیلوں کا آغاز کیا۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکولوں کے مابین تحصیل لیول کے مقابلہ جات کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے ،گورنمنٹ تبلیغ اسلام ہائی سکول ضلع جہلم میں اس حوالے سے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،بزم کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اور با حضور سرور کونین ﷺ محبتوں کا ترانہ تبلیغ اسلام ہائی سکول جہلم کی دسویں جماعت کے طالب علم محمد ارمان نے پیش کیا۔

اسٹیج سیکرٹری کی خدمات پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے جنرل سیکٹری چوہدری وحید حیدر نے سر انجام دیئے، راجہ مختار احمد ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن نے معزز مہمانوں کو ویلکم کیا۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر اسد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی بھی طلباء کے لیے از حد ضروری ہیں ،خوشی کی بات ہے کے ضلع جہلم میں گراؤنڈ آباد ہیں ،صحت مندانہ سرگرمیاں آج طلباء کی ضرورت ہیں ،طلباء سپورٹس کے ذریعے طلباء تحمل و برداشت اور آگے بڑھنے کا جذبہ مثبت طریقے سے حاصل کرتے ہیں اور اس طرح معاشرے کا مفید شہری بن کر اپنا مثبت کردار سوسائٹی میں ادا کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔

پروگرام میں سابقہ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے صدر وحید جاوید، موجودہ سینئر نائب صدر چوہدری اشفاق احمد، فنانس سیکرٹری سجیل خان، سیکرٹری انفارمیشن اول عاصم کیانی، سیکرٹری انفارمیشن دوئم چوہدری عظیم، پرنسپل تبلیغ الاسلام ہائی سکول جہلم نعیم اختر قریشی، پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم کے ضلعی چیئرمین رانا اشفاق حیدر اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کالا دیو تنویر احمد نے بطور خاص شرکت کی۔

رسہ کشی کا افتتاحی میچ گورنمنٹ ہائی سکول بدو اور گورنمنٹ جامع ہائی سکول جہلم کے مابین ہوا جو کہ جامع ہائی سکول جہلم نے بآسانی جیت لیا، ہائی سکول بدوکی ٹیم کی نمائندگی چودھری خالد اور اصغر نے کی جبکہ جامعہ سکول کی نمائندگی وسیم نے کی، میچ ریفری کی خدمات آرگنائزر پروگرام ڈسٹرکٹ سپورٹس ضلع جہلم کاشف لون اور چوہدری ظہیر مطلوب فزیکل ٹیچر گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول ضلع جہلم نے کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button